ًخیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 11 جون 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے تقریب سے خطاب کیا اور سیکرٹری اسمبلی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکٹنگ سیکرٹری اسمبلی سید محمد ماحر، اسپیشل سیکرٹری ایڈمن سید وقار شاہ، سینیئرایڈیشنل سیکرٹری انعام اللہ خان، دیگر افسران اور اسمبلی سیکریٹریٹ کے سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔اپنے خطاب میں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کفایت اللہ آفریدی نے اپنی مدت ملازمت کے دوران دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسمبلی کے امور کو خوش اسلوبی سے چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ان کی کامیاب سرکاری خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سیکرٹری کفایت اللہ آفریدی کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے مستقبل میں کامیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :