فیصل آباد پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

بدھ 11 جون 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) فیصل آباد پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، اسلحہ اور لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرکے عثمان گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کا لاتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 04 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عثمان کو ساتھیوں منیر ،منشاء اور ناصر مسیح سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا کپڑا ، 3 عدد موبائل فونز ، نقدی ،3 عدد پسٹل 30 بور اور کل مالیتی 7 لاکھ 50 روپے برآمدگی کی گئی۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی چوری وارداتیں کرتے رہے ہیں۔