اداکارہ صبا قمر نے عید الاضحی پر اپنی مصروفیات سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

ْ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی،اداکارہ

جمعرات 12 جون 2025 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)معروف اداکارہ صبا قمر نے عید الاضحی پر اپنی مصروفیات سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ اس بار انہوں نے جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا، ان کا کہنا تھا میرے پیارو! میں جانتی ہوں آپ میری عید کی تصاویر کے منتظر تھے، لیکن اس بار کوئی خاص جھلک تھی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے سچا، سادہ اور روح کو سکون دینے والا آرام چنا۔انہوں نے اپنی عید کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یہ تین دن بالوں میں تیل لگا کر، مزیدار کھانے کھا کر اور خاموش دعائیں مانگتے ہوئے گزارے، ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو رک کر سانس لینے اور اپنے آپ کو وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

صبا قمر نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی روٹین میں واپس آ جائیں گی، انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ ہمیشہ مجھے سمجھتے ہیں اور میری کمی کو محسوس کرتے ہیں۔