Live Updates

’عمران خان کی محاذ آرائی غلط تھی، سیاست میں حق اور باطل کے معرکے نہیں ہوتے‘

سابق وزیراعظم کے حامی حمزہ علی عباسی پہلی بار مخالفت میں سامنے آگئے، کئی اقدامات پر کھل کر تنقید

Sajid Ali ساجد علی پیر 16 جون 2025 12:41

’عمران خان کی محاذ آرائی غلط تھی، سیاست میں حق اور باطل کے معرکے نہیں ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی اداکار حمزہ علی عباسی پہلی بار ان کی مخالفت میں سامنے آگئے اور پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے کئی اقدامات پر کھل کر تنقید کردی۔ اینکر پرسن منصور علی خان کے پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں میرا متحرک ہونا اس حد تک تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانا ہے کیوں کہ وہ پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، ان کے دور میں کچھ اچھی چیزیں بھی تھیں اور کچھ بری چیزیں بھی ہوئیں، نو مئی غلط تھا، ملک میں لانگ مارچ بھی نہیں ہونے چاہئیں، اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کا 2014ء کا لانگ مارچ بھی نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ سیاست میں حق اور باطل کے معرکے نہیں ہوتے یا صحیح اور غلط کی جنگ نہین ہوتی، سیاست میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، سیاست میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیئے، عمران خان کی مسلم لیگ کے خلاف مخالفت غلط تھی، چیزیں اس طرف نہیں جانی چاہئیں، یوٹیوب پر کچھ لوگ پیسوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے متعلق غیر حقیقی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ بڑے نیک لوگ اچھے حکمران نہیں رہے، عمران خان کے بارے میں میری ذاتی رائے ہے یہ کوئی سیاسی پوائنٹ آف ویو نہین ہے بلکہ جس طرح میں نے ان کو پایا ہے وہ بڑے دل کے صاف اور مخلص انسان ہیں، ایسے لیڈر پاکستان میں کبھی نہیں آئے، وہ واحد بندے ہیں جو بیٹھے بیٹھے کوئی بھی فیصلہ منٹوں میں لے سکتے ہیں۔


                                                        
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات