نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

پیر 16 جون 2025 13:38

نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے پیر کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور اور علمی تبادلہ عبداللہ ناصر لوطہ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہوئے انہوں نے گورننس، ادارہ جاتی ترقی اور پبلک سیکٹر کی اختراع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔