Live Updates

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے؛ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی پیر 16 جون 2025 14:29

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 15 اور 16 جون 2025ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پشاور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں ہندوستانی سرپرستی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے مقام کو گھیر لیا اور مؤثر طریقے سے کارروائی کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج بشمول خارجی حارث اور خارجی بصیر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن ضلع شمالی وزیرستان میں کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خارجی کو ہلاک کردیا گیا، بھارتی سرپرستی میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات