ساہیوال‘ ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوارخاتون دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

میں انکوائری کی جارہی ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی‘سیکٹرکمانڈر

پیر 16 جون 2025 13:07

ساہیوال‘ ہیلمٹ نہ پہننے پر روکی گئی موٹر سائیکل سوارخاتون دل کا دورہ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پنجاب کے ضلع ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ انتقال ہوگئیں۔عاطف شہزاد نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔