
گھریلو خواتین اور یک وقتی کاروبارکرنے والے افراد آن لائن رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرار
خواتین اور یک وقتی کام کرنے والے افراد کو تحفظ دیا جائے گا اور ان سے رجسٹریشن کا تقاضا نہیں کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے اجلاس میں وضاحت
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
13:00

(جاری ہے)
اجلاس میں ٹیکس چوری کے شبہ میں گرفتاریوں اور ٹیکس فراڈ کیلئے سخت سزاؤں سے متعلق ٹیکس اہلکاروں کو دئیے گئے اختیارات پر بھی بات چیت ہوئی۔
فنانس بل میں حکومت نے دس سال قید اور ایک کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ پر جرمانے کی تجویز دی ہے۔ارکان نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ اے-37 کے تحت ٹیکس افسران کے اختیارات کے دائرہ کار پر بھی بحث کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے اسسٹنٹ کمشنر مشتبہ ٹیکس چوروں کو گرفتار کرنے کے مجاز تھے اب اس میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت گرفتاری سے پہلے انکوائری اور کمشنر کی منظوری لازمی ہوگی۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ ترمیم عملی شفافیت کے تحفظ اور غیر ضروری گرفتاریوں میں کمی کی جانب ایک قدم ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے ان اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا۔اعتراضات کے جواب میں ایف بی آر چیئرمین نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ متعلقہ شقوں کا نظرثانی شدہ مسودہ آج پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر چیئرمین نے مزیدکہا کہ آن لائن کاروبار صارفین سے ٹیکس تو وصول کرلیتے ہیں لیکن ایف بی آر میں جمع نہیں کرواتے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اب کورئیر سروسز کو کلیکشن ایجنٹس مقرر کیا جائے گا کیونکہ ان کے پاس فروخت کنندہ کی رسیدیں ہوتی ہیں۔تاہم مقامی طور پر فراہم کی جانے والی سروسز پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ڈیجیٹل کاروباروں پر ٹیکس لگانے کی کوشش کے تحت حکومت نے تجویز دی ہے کہ تمام ڈیجیٹل فروشندگان، بشمول غیر ملکی ای کامرس کمپنیاں، اگر وہ پاکستانی صارفین کو اشیا فروخت کرتی ہیں تو ان کیلئے رجسٹریشن لازمی ہوگی۔کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف جرمانوں کا بھی جائزہ لیا ارکان نے چھوٹے اور یک وقتی کاروبار کرنے والے افراد پر اس کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا
-
مون سون بارشوں کے آٹھواں سپیل سے متعلق الرٹ جاری
-
ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو یا تبدیل نہیں کرسکتی
-
دریاؤں میں ہوٹلز اور دیگر تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے مہم چلائیں گے
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کے اغوا سے پتا چلتا ہے کہ ریاست میں ظلم و جبر کا نظام ہے
-
دسمبر2027ء میں مہمند ڈیم مکمل ہونے پر 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا ہدف 3000 سے بڑھا کر 5000 کر دیا
-
مہنگی چینی کے بعد اب عوام کیلئے مہنگے آٹے کا تحفہ
-
11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس ، وزارت آبی وسائل کو متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کا نظام بحال کرنے میں خیبرپختونخوا ..
-
قوم بھارت کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.