معیاری دودھ کی فراہمی کے حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائی، بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ تلف

جمعرات 12 جون 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) حکومتی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ حویلیاں میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور دکانوں سے دودھ کے سیمپل لیکر موبائل لیب کے ذریعہ دودھ کا تجزیہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے غیر معیاری دودھ کی فروخت پر متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جبکہ بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود نے اس موقع پر بتایا کہ صاف و شفاف دودھ کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ملاوٹ شدہ دودھ سے بچوں سمیت بڑوں میں بھی بیماریاں پھیل رہی ہیں، ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انتظامیہ آئندہ بھی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :