ٹک ٹاکر زیادتی کیس ، ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو سلمان حیدر کی گرفتاری سے روکدیا ،شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا

جمعرات 12 جون 2025 12:29

ٹک ٹاکر زیادتی کیس ، ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت 18 جون تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کوآئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ۔تھانہ نواب ٹائون پولیس نے ٹک ٹاکر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں سلمان حیدر پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :