لاہور‘ ٹک ٹاکر زیادتی کیس، ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے پولیس کو سلمان حیدر کی گرفتاری سے روک دیا اور ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا

جمعرات 12 جون 2025 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت 18 جون تک منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حسین نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کو سلمان حیدر کی گرفتاری سے روک دیا اور ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔یاد رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں سلمان حیدر پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مزید کارروائی 18 جون کو ہونے والی سماعت میں متوقع ہے۔