ڈی ایچ اوسیالکوٹ کا دورہ بنیادی مراکز صحت چٹی شیخاں و بونکن ، سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

جمعرات 12 جون 2025 15:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ایم ایس)سیالکوٹ ڈاکٹر احمد ناصر نے بنیادی مراکز صحت چٹی شیخاں اور بونکن کا دورہ کیا ، انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت لیبر روم ،ای پی آئی روم ،ٹیب اینڈ تھرمل پرنٹرز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مراکز صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائیں، سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ میعاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا۔بعد ازاں انہوں نے مراکز کی زیر تعمیر بلڈنگز اور ایمبو لینس میڈیکل کٹس کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :