Live Updates

آئندہ مالی بجٹ عوام دوست اور مثالی ہوگا،وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن

ریاست کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاحکومت کو عوام کے درد کا احساس ہے،سردار عامر الطاف خان

جمعرات 12 جون 2025 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) وزیرحکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی بجٹ عوام دوست اور مثالی ہوگاجس میں ریاست کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گاحکومت کو عوام کے درد کا احساس ہے اور مہنگائی کے طوفان سے عوام کو نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

سردار عامر الطاف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ریاست کے عوام مہنگائی بے روزگاری اور دیگر معاشی مسائل کا شکار ہیں اور یہی وہ وقت ہے جب عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے بجٹ میں عوام کا پورا خیال رکھا جائے گا حکومت کی کوشش ہے کہ تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو براہ راست فائدہ پہنچ سکے مہنگائی کے اس طوفان سے ریاست کے عوام کو باہر نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہم اس دلدل کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیںصرف وعدے نہیں عملی طور پر عوام کو ریلیف دیا جائے گاریاست اور عوام سب سے پہلے ریاستی عوام اور ان کے مسائل حکومت کے لیے سب سے اہم ہیںریاست کے عوام ہمارے لیے سب سے پہلے ہیں ان کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے ہم عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ریاست کے عوام ہمارے لیے سب سے پہلے ہیں ہم بجٹ میں ایسے فیصلے کرنے جا رہے ہیں جن سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے مختلف پالیسی اقدامات پر کام کر رہی ہے ہم زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتے عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی ہم چاہتے ہیں کہ ہر گھر میں ریلیف پہنچے ہر فرد کو روزگار اور تعلیم تک رسائی حاصل ہو کم ترقیاتی فنڈز اور آئی ایم ایف سے جڑی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے محدود مالی گنجائش کا سامنا ہے تاہم عوامی فلاح کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات