امریکا طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کےلئےہمارے ساتھ مل کر کام کرے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 12 جون 2025 16:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کی فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور چین۔امریکا کے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے میکانزم میں کردار ادا کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے فون کال کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور جنیوا میں اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق کیا اور ایک دوسرے کے اقتصادی اور تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی ​​پیش رفت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم رہا ہے اور دونوں فریقوں اتفاق رائے کی پاسداری کریں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا چین کے ساتھ مشترکہ بنیادوں کو وسعت دینے، غلط فہمیوں کو کم کرنے اور مواصلات اور بات چیت کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :