نئی دہلی ہائیکورٹ نے شبیر احمدشاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی

جمعرات 12 جون 2025 16:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) نئی دہلی ہائیکورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی طرف سے ایک جھوٹے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ شبیر احمد شاہ نے ٹرائل کورٹ کے 7 جولائی 2023 کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔