Live Updates

چائلڈ لیبر ایک سماجی ناسور ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 12 جون 2025 16:06

چائلڈ لیبر ایک سماجی ناسور ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی ناسور ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں سے جبری مشقت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ چائلڈ لیبر ایک سماجی ناسور ہے جس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچپن کھیلنے، سیکھنے اور خواب دیکھنے کا نام ہے، مشقت اور مجبوری کا نہیں۔

انہوںنے کہاکہ جو ہاتھ کتاب اور قلم تھامنے چاہییں وہ مزدوری پر مجبور ہیں، یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جب تک ہر بچہ تعلیم یافتہ اور محفوظ نہیں، ہم ترقی کے سفر میں پیچھے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جبری مشقت کا شکار ہر بچہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ،چائلڈ لیبر کا خاتمہ صرف قانون سے نہیں، بلکہ شعور، تعلیم اور معاشرتی تبدیلی سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،خیبرپختونخوا میں بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط بنائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں ہر بچہ سکول میں ہو، ورکشاپ یا فیکٹری میں نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کا محفوظ مستقبل، ایک روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہاکہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے صوبائی ادارے متحرک اور متفق ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہم ایسا خیبرپختونخوا چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ تعلیم یافتہ، بااعتماد اور خوشحال ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات