اسلام آباد کے 6 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

جمعرات 12 جون 2025 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) اسلام آباد کے 6 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔مردوں کے تھانے میں اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سب انسپکٹر مصباح شہباز کو ایس ایچ او پھلگراں تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی جانب سے تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ائی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ فیصلہ اسلام آباد پولیس میں صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا،اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید تھانوں میں خواتین افسران کو موقع دیا جائے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق عالمگیر خان ایس ایچ او کورال ،زاہد حسین تھانہ نیلور تعینات کر دیئے گئے۔ شاہنواز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی بسرین اختر تھانہ ویمن کی انچارج ہوں گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ناقص کارکردگی اور جرائم کے انسداد میں ناکامی پر تھانہ کورال ،تھانہ پھلگراں ،تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ آوز کو معطل کرکے ریسکیو 15 کلوز کر دیاگیا ہے۔