
غزہ کے لیے عالمی یکجہتی مارچ، ہزاروں کارکن رفح کی جانب رواں دواں
قافلے کی حتمی منزل مصر کے شمالی علاقے رفح کی سرحد،بعدمیں غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے
جمعرات 12 جون 2025 16:18
(جاری ہے)
تیونس کے صحافیوں، وکلا، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مزدور یونینوں سمیت کئی اہم اداروں نے مارچ میں شمولیت اختیار کی ہے، مارچ کی قیادت جوائنٹ ایکشن فار فلسطین نامی اتحاد کر رہا ہے۔
قافلے کی حتمی منزل مصر کے شمالی علاقے رفح کی سرحد ہے، جہاں سے وہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے، تاہم ابھی قافلے کو مشرقی لیبیا میں داخلے کی اجازت درکار ہے۔قاہرہ پہنچنے کے بعد یہ قافلہ 3 روزہ مارچ کے ذریعے رفح بارڈر کی جانب بڑھے گا، لیکن اس راستے کو مصری حکام نے فوجی زون قرار دے رکھا ہے جہاں عام افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔تیونس کی ایک نوجوان صحافی غایہ بن مبارک، جو اس مارچ کا حصہ ہیں، انہوں نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اگر ہمیں سمندر، فضا یا زمین پر روک دیا جائے تب بھی ہم رکیں گے نہیں، ہم ہزاروں کی تعداد میں آئیں گے، صحرا عبور کریں گے تاکہ بھوک سے مرتے بچوں کو بچا سکیں۔مارچ میں شامل کارکنوں کو توقع ہے کہ انہیں غزہ میں داخل ہونے کی اجازت شاید نہ ملے لیکن ان کا مقف ہے کہ یہ اقدام عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ضروری ہے، قافلے میں امریکا، برطانیہ، یورپ، شمالی افریقہ، ترکی اور مشرق وسطی کے کئی ممالک سے افراد شامل ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
پہلی بار اتنی تباہی دیکھی، ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
-
ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے، خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
ایران کا سرپرائز، اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 60 شہید
-
ایران‘ اسرائیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ
-
دبئی کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی
-
سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کا رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو
-
میکسیکودنیا کا سب سے زیادہ آم برآمد کرنے والا ملک بن گیا
-
افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
-
ایران کا اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان
-
مسجد نبویﷺ میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت
-
پاکستان کیخلاف فوجی جارحیت، بھارت کو 103 بلین سے زائد ڈالر کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.