اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی کارروائی ، غیرقانونی ریفلنگ کرنے والوں کی مشینیں ضبط

جمعرات 12 جون 2025 16:18

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حضرو عائشہ بدر کی زیر نگرانی سیول ڈیفینس کی ٹیم ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سٹاف کے غیرقانونی ایل پی جی ریفلنگ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن،غیرقانونی ریفلنگ کرنے والوں کی مشینیں ضبط کی گئی اور ایک عدد دوکان کو سیل بھی کیا گیا،اس موقع پر تمام ایل پی جی سیلنڈر فروخت کرنے والوں کو ہدایات جاری کی گئی کہ اپنی شاپ پر سیفٹی آلات مکمل رکھے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جو دوکاندار گاڑیوں میں ایل پی جی ڈالتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور دوکانداروں کو ایک دن کا ٹائم دیا گیا کہ اپنی دوکان میں سیفٹی آلات مکمل کرلیں۔\378

متعلقہ عنوان :