خاران ، دو مغوی نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 16:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) خاران(اے پی پی محمدعیسی محمدحسنی ) ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو اور اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید کے خصوصی ہدایت پر لیویز ایس ایچ او رسالدار عبدالباقی سیاپاد، لائن آفیسر رسالدار ظفر اللہ ، ناکہ نوروزقلات انچارج عبدالمجید ، ناکہ گردینہ انچارج نصیر احمد لیویز ملازمان عبدالفتح ، سعادت علی، اللہ داد شاہ، شعیب احمد ، نعیم بلوچ، عطاء الرحمن اور اللہ داد نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےدو مغوی نوجوانوں کو بازیاب تفصیلات کے مطابق نوروز قلات کے علاقے میں پکنک پر جانے والے نامعلوم مسلح افراد نے دو نوجوانوں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ پہاڑوں پر لے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیویز فورسز نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں اطراف میں کئی گھنٹے فائرنگ کی گئی لیویز فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان نے مغوی احمد علی اور محمد اسلام کو چھوڑ کر پہاڑی سلسلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے۔ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کیا اور ملزمان کے دو سہولت کار منیر احمد اور محمد قاسم پسران غوث کو گرفتار کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :