
مظفرگڑھ ،ڈی پی او آفس آنے والے سائلین کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں،آر پی او
جمعرات 12 جون 2025 16:31
(جاری ہے)
آر پی او نے ڈی پی او آفس میں نو تعمیر شدہ سمارٹ خدمت مرکز اور نو تزئین شدہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل کا خصوصی افتتاح کرکے بہترین ماحول میں شہریوں کو سروسز کی فراہمی کو سراہا۔
آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے موصول ہونے والے احکامات پر فوری اور موثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او آفس ضلع کی سطح پر پولیس کا عوامی چہرہ ہوتا ہے، لہٰذا یہاں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجيحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے۔ آر پی او نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن سٹی اور صدر مظفرگڑھ کے سر پرائز وزٹ کرکے تھانہ جات کے آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ، مقدمات کی تفتیش، سیکیورٹی اقدامات، ملازمان کی رہائش اور عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ حوالات کا معائنہ کے دوران آر پی او نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی گفتگو کی۔ وزٹ کے دوران آر پی او نے محرام الحرام کی آمد کے پیش نظر امن کمیٹی ممبران، انجمن تاجران اور وکلاء نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی۔ آر پی او نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری، انتہا پسندی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے امن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔ انجمن تاجران سے گفتگو کے دوران آر پی او نے کاروباری برادری کو مسائل کےحل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وکلاء نمائندگان سے گفتگو کے دوران قانون کی بالادستی اور شہریوں کو بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی کے معاملات زیر بحث لائے گئے۔\378مزید قومی خبریں
-
ہمیں معاشی طور پر آزاد خودمختار ہونا ہے ‘بڑے زمینداروں کو بھی اپنی آمدنی پر ٹیکس دینا چاہئے ‘فاروق ستار
-
کون کونسے افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جانیوالی ہیں
-
آئین و قانون کی بالادستی ختم ہو چکی، جعلی مینڈیٹ کے حکمران معیشت تباہ کر چکے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی مدینہ منورہ میں ملاقات
-
پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
پنجاب بھر میں 1329 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق،1588 زخمی
-
گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں کو زخمی کر دیا
-
کلرسیداں ، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات
-
اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے‘خواجہ سعد رفیق
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فارن میڈیکل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر طاہر سکندری کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر سردار عبد الحلیم خان قصوریہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.