جیکب آباد محکمہ تعلیم میں جعلی ڈگریوں پر رشوت لیکر بھرتیوں میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا

جمعرات 12 جون 2025 17:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں جعلی ڈگریوں پر رشوت لیکر بھرتیوں میں ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا ،ڈپٹی ڈائریکٹر کے احکامات نظر انداز ،سفارشی افسران سیاسی مداخلت کے باعث کاروائی نہ ہوسکی معاملہ سردخانے کی نذر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی بھرتیوں میں بھاری رشوت کے عیوض حقدار وں کے بجائے جعلی ڈگریوں پر اضافی نمبر دیکر من پسندوں کو بھرتی کرنے کی شکایات پر تحقیقات کے بعد ڈی آر سی چیئر مین و ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو، ڈی او سیکنڈری اسماعیل برڑو اور دیگر افسران سمیت بھرتی کئے گئے چار امیدواروں کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ کو کیس داخل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اسکے باوجود جعلی ڈگری پر بھرتیوں میں ملوث افسران کے خلاف 10روز گذر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے ڈپٹی ڈائیریکٹر ایچ آر کے احکامات کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا ہے اور حقدار امیدواروں کے بجائے رشوت کے عیوض من پسندوں کو نوازنے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی نہیں ہوسکی ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل مہر سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :