
صوبائی وزیرلائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس
جمعرات 12 جون 2025 17:43

(جاری ہے)
انھوں نے ڈویڑنل ڈائریکٹرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بے شک مالی سال 2024-25 میں لائیو سٹاک سیکٹر کی گروتھ میں بہتری آئی ہے اور محکمہ کو عید الاضحی کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام ڈائریکٹرز محکمہ کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے حتی الامکان کوشش کرتے ہیں۔
اس موقع پرصوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو لائیو سٹاک کارڈ کے قرض کی ریکوری کے پروسس کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اس سلسلے میں مزید فیلڈ افسران کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں قرض کی ادائیگی کرنے والے لائیو سٹاک کارڈ ہولڈرز خود بخود ہی اگلے مرحلے کے لیے لائیو سٹاک کارڈ کے لیے اہل ہو جائیں گے۔جبکہ قرض کی رقم کی ادائیگی نہ کر سکنے والے کسان لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کسی اسکیم کے اہل نہیں رہیں گے۔قرض کی ادائیگی 15 مئی سے 15جون کے درمیان کی جا سکتی ہے۔انھوں نے ریکوری کے پروسس کو 23جون تک مکمل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی جس میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کا مرحلہ 6ماہ پر مشتمل ہے اور اس میں 3 لاکھ جانور مویشی پال فارمرز میں تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ایک مویشی پال کسان کیلئے جانوروں کی تعداد کو بڑھا کر 20 کر دیا گیا ہے۔فیز ٹو کے لیے درخواستیں 15مئی سے 15جون کے درمیان وصول کی جا رہی ہیں۔ اب تک 93ہزار سے زیادہ درخواستیں آچکی ہیں۔جن میں سے 22ہزار 973 منظور ہوئی ہیں جن میں سے 21ہزار 840ہزار درخواستوں کا ڈیٹا اربن یونٹ کو فزیکل ورفیکشن کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان کا سروے 11جون سے شروع ہو گیا ہے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ ایس پی ایم ایس 9211پر اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں رجسٹرڈ نہیں ہو سکی ہیں جس کے لیے محکمہ کی جانب سے انہیں فوری طور پر مسیج بھیجنے کی ضرورت ہے تاکہ مویشی پال کسان جلد از جلد 9211لنک ایپ پر اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں یا دوسری صورت میں اپنے علاقہ میں قائم قریبی شفا خانہ حیوانات سے رجوع کر سکیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اربن یونٹ ایک ماہ میں فزیکل ورفیکشن کا پراسس مکمل کرے گا۔15جولائی سے لائیو سٹاک کارڈ سیکنڈ فیز کے لیے قرض کی پہلی قسط جاری کر دی جائے گی ،ہر نیا جانور ٹیگیڈ ہو گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی دیہی خواتین میں اسکیم کے فیز ون کے تحت 5500 جانور تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ اس اسکیم کے فیز ٹو میں بھی 5500 جانوروں کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی اور اس کے لیے درخواستیں 20جون سے 20جولائی کے درمیان وصولی کی جائیں گی۔انھوں نے جانوروں کی تقسیم کے دن ہی جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین میں بینک اف پنجاب کی جانب سے کارڈز تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کو بریفنگ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت مختلف اسکیمز اور پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے مختص کئے گئے فنڈز سے بارے بتایا گیا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک کو اگلے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں وزیر اعلی کے تین نئے انشیٹیوز ، لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہرڈ ٹرانسفارمیشن،لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ انٹرن شپ پروگرام اور ضلع بہاولنگر میں ویکسین کے ساتھ فٹ اینڈ موتھ ڈیزیز فری زون سے متعلق بریف کیا گیا۔ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب لائیو سٹاک کنکٹ(CONNECT) ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے۔جس میں پورے پنجاب کے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تمام سالٹر ہاؤسز،میٹ ایکسپورٹرز،فٹننگ فارمرز اورلائیو سٹاک کارڈ فارمرز کا ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ جس سے مویشی پال کسان اپنی شکایات، لائیو سٹاک فنانسنگ سے متعلق معلومات،جانوروں کی بیماری کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں۔ مویشی پال کسانوں کو شکایات کے ازالے کے حوالے سے بروقت مطلع بھی کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لائیو سٹاک ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر تین ماہ بعد ڈیٹا اپ ٹو ڈیٹ کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ کام کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل) لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرلز توسیع،پروڈکشن اور ریسرچ(لائیو سٹاک) کے علاوہ بینک آف پنجاب،پی آئی ٹی بی اور اربن یونٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم اور تمام ڈویژنز کے ڈائریکٹرز آن لائن اجلاس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ
-
پی سی بی نے ورلڈ چیمپئنز لیگ کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردیئے، آئندہ کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کا اعلان
-
پاکستان اور ایران کا تجارتی و سرحدی تعاون کے فروغ پر اتفاق
-
حکومت کو عمران خان کے بیٹوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، قومی مفاد میں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، طلال چوہدری
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے‘ سردار سلیم حیدر
-
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم
-
آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں
-
وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.