چیچہ وطنی ، جی ٹی روڈ پر منی ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار تین افراد زخمی

جمعرات 12 جون 2025 21:14

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) جی ٹی روڈ پر منی ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار تین افراد زخمی ہوگئے،ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ 114،بارہ ایل کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،زخمیوں میں اشفاق،قادر اور اسلم شامل ہیں جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا،منی ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔\378