نوشہرہ ، مستورات تنازعہ ، بھائی نے بھائی کو گولی مارکرابدی نیند سلا دیا ، ملزم فرار

جمعرات 12 جون 2025 21:17

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) مستورات تنازعہ بھائی نے بھائی کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ، ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں عبداللہ ولد اختر اقبال ساکن ایکسچینج زیارت کاکاصاحب نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کرائی کہ ہم اپنے گھر میں موجود تھے اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کررہے تھے کہ اس دوران میرا دوسرا بھائی بلال ولد اختر اقبال نے بھائی محمد عمر ولد اختر اقبال پر با ارادہ قتل فائرنگ کردی جس سے محمد عمر لگ کر زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ملزم فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتول محمد عمر کے بھائی عبداللہ کی مدعیت میں ملزم بلال ولد اختر اقبال اور سلیم ولد فردوس ساکنان زیارت کاکاصاحب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، وجہ عناد مستورات تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔