موٹروے پولیس کے عید پر زائد کرایہ لینے ،زیادہ سواریاں بٹھانے پر 275 گاڑیوں کو جرمانے

جمعرات 12 جون 2025 21:17

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)موٹروے پولیس بیٹ 2 حکیم آباد کا عید پر زیادہ کرایہ لینے اور زیادہ سواریاں بٹھانے پر 275 گاڑیوں کو جرمانے کردیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس پی احمد جواد شاہ اور ڈی ایس پی ملک خداداد کے نگرانی میں عید آپریشن مکمل ہوا، جس میں زیادہ کرایہ لینے اور اضافی سواریاں بٹھانے پر مجموعی طور پر 275 گاڑیوں کو تین لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اضافی کرایہ لینے پر کل 102 گاڑیوں کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جب کہ 50 ہزار سے زیادہ کرایہ سواریوں کو واپس کروایا گیا،اسی طرح اضافی سواریاں بٹھانے پر ٹوٹل 173 گاڑیوں کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جب کہ ایک ہزار سے زیادہ سواریاں دوسری گاڑیوں میں منتقل کئے گئے۔