کوئٹہ میں (کل) گیس فراہمی معطل رہے گی ، سوئی سدرن گیس کمپنی

جمعرات 12 جون 2025 21:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں ہفتہ،14 جون کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کوئٹہ شہر کے علاقوں سریاب روڈ، جیل روڈ، گوہر اآباد، چکل شاہوانی، قمبرانی روڈ، وحدت کالونی، سبزل روڈ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، اکرم ہسپتال، ڈبل روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، خلجی کالونی، مل کالونی، لنک بادینی، بکرا منڈی اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔ ادارہ اپنے صارفین سے اس بندش کے لیے معذرت خواہ ہے۔