کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی

جمعرات 12 جون 2025 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں بروز ہفتہ، مورخہ 14 جون 2025 صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کوئٹہ شہر کے علاقوں بشمول سریاب روڈ، جیل روڈ، گوہر اآباد، چکل شاہوانی، قمبرانی روڈ، وحدت کالونی، سبزل روڈ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، اکرم ہسپتال، ڈبل روڈ، سیٹلائٹ ٹان، خلجی کالونی، مل کالونی، لنک بادینی، بکرا منڈی اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

معزز صارفین گیس سے گزارش ہے کہ اس دورانیہ میں متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔ ادارہ اپنے صارفین سے اس بندش کے لیے معذرت خواہ ہے۔