
کسان کارڈ کی فیز ون کی 36 ارب استعمال شدہ رقم میں سے 35ارب روپے کی ریکوری ہو گئی ہے۔ فیز ون کی ریکوری تقریبا مکمل ہو گئی ہے۔سید عاشق حسین
جمعرات 12 جون 2025 22:44
(جاری ہے)
فیز ون کی ریکوری تقریبا مکمل ہو گئی ہے۔کسان کارڈ فیز ٹو کے لیے 3لاکھ 37 ہزار نئی درخواستیں آئی ہیں جس میں سے ایک لاکھ 50ہزار نئے کسان اہل ہو جائیں گے۔کسان کارڈ بہت ہی بڑا پروگرام ہے اور کسان کارڈ ہولڈرز کی تعداد مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو کسان کارڈ کی سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں روڈ شوز اور قرض واپس کرنے والے کاشت کاروں کے انٹرویوز کئے جائیں۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کسان کارڈ دوسرے فیز کا آغاز 15 مئی سے شروع ہوا تھا۔ کسان کارڈ کے تحت کاشتکاروں کو خریف کیلئے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے جس کیلئی100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلہ کے کاشتکار30 فیصد نقد کیش اور20 فیصد رقم سے ڈیزل کی خرید بھی کر پائیں گے۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ویٹ سپورٹ پروگرام کی 14ارب روپے کی منظور شدہ رقم میں سے 11ارب روپے کی رقم کاشت کاروں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے مزیدکہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 9500 قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں میں اب تک 9350 گرین ٹریکٹرز ڈلیور کئے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے دوران 50ہارس پاور سی65 ہارس پاور کے مقامی طور پر تیار کردہ 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو 5لاکھ سبسڈی جبکہ 75ہارس پاور اور اس اوپر ہارس پاور کے 10ہزار لوکل و درآمد کیے گئے ٹریکٹرز 10لاکھ سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کے سلسلے ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں سے ملتان اور ساہیوال کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے دوران پنجاب میں 10 مزید ماڈل ایگری مالز بنائے جائیں گے۔ زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے دوران 2 ہزار مزید زرعی گریجویٹس بھرتی کئے جائیں گے۔ان گریجویٹس کو محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ذیلی محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت سپر سیڈرز کی فراہمی کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیاہے۔رواں سال ماہ ستمبرمیں دھان کی کٹائی سے قبل مجموعی طور پر 5 ہزار سپر سیڈرز کاشتکاروں کو فراہم کر دئیے جائیں گے۔ باقی 2ہزار سپر سیڈرز کی فراہمی کے لیے ترجیح موٹر وے دیہاتی علاقوں کو دی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب ویٹ انسینٹیو پروگرام کے تحت 1000ٹریکٹر ز میں سے 710تیار ہو گئے ہیں اور 45ٹریکٹرز ڈلیور ہو گئے ہیں۔ عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ نئے مالی سال 2025۔26 میں ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت اگلے مالی سال میں 11قسم کی جدید نئی مشینری و آلات کاشت کاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے تحت ایک ہزار مشینری و آلات کاشت کاروں کو فراہم کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے لیے 30ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جائے گی جس کے تحت سروس پروائیڈرز/کاشت کاروں کو زرعی مشینری کی خرید کیلئے 5کروڑ روپے تک بلا سود قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔یہ قرض سروس پروائیڈرز/کاشت کار 5سال کی مدت میں واپس کریں گے۔ اگلے سال 2025۔26میں وزیر اعلی انشیٹیوز/منصوبوں میں پروگرام فور واٹر ایفشنٹ ایگریکلچر،ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان پوٹوھار شامل ہیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) کیپٹن (ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، انجینیئر ساجد نصیر،رانا تجمل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.