سردار عتیق احمدخان کا سینئر صحافی حیات اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 12 جون 2025 22:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے سینئر صحافی اور نیلم پریس کلب کے سابق صدر حیات اعوان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

صدرمسلم کانفرنس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔ہم حیات اعوان سمیت جملہ پسماندگان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔والدہ جیسی عظیم نعمت کا کوئی نعمل البدل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔