سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور میں سخت گرمی سے نڈھال ہو کر 3 افراد جاں بحق

جمعرات 12 جون 2025 20:05

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور شہر میں سخت گرمی سے نڈھال ہوکر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقرپور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔