سیالکوٹ،پابندی کے باوجود نہر میں نہانے پر 9افرادگرفتار، مقدمات درج

جمعرات 12 جون 2025 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سیالکوٹ میں پولیس نے پابندی کے باوجود نہر میں نہانے پر 9افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کےمطابق بمبانوالہ نہر بی آر بی گوجرہ میں چاند ، عاقب جاوید، راحت علی، حسنین ارشد، مامون ساہی، عظمت، ارسلان ، حبیب اور ذیشان پابندی کے باوجود نہر میں نہا رہے تھے جنہیں تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :