سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

جمعرات 12 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےاحمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ طیارہ حادثہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔