}نوشہرہ پشاور اور پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ عوام کے لیے غیر محفوظ

آمان گڑھ پٹرول پمپ کے سامنے دن دیہاڑے موٹرکار میں سوار راہزنوں نے ٹرک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 12 جون 2025 20:25

uنوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)نوشہرہ پشاور اور پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ عوام کے لیے غیر محفوظ۔آمان گڑھ پٹرول پمپ کے سامنے دن دیہاڑے موٹرکار میں سوار راہزنوں نے ٹرک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار۔

(جاری ہے)

دس ویلرٹرک کے ڈرائیور عامرخان کے مطابق نور فیلنگ اسٹیشن PSOآمانگڑھ ڈیزل بھرانے کے لیے کھڑا تھا کہ VXRمیں چار مسلح راہزنوں نے گن پوائنٹ پر ٹرک سے ایک لاکھ 48ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ آضاخیل میں رپورٹ درج کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق وہ تفتیش کررہے ہیں۔