ؔجمعرات اور جمعے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی میں شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی میں شدید گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ نصیر آباد اور رخشان ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان اور موسی خیل میں آندھی کا امکان ہے۔ نوشکی، چاغی، کیچ، پنجگور، آواران، خاران، واشک اور گردونواح میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔