چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے ناظم آباد ہیلتھ آفس ہادی مارکیٹ میں جراثیم کش ادویات کی سپرے مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 12 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفرنے ناظم آباد ہیلتھ آفس ہادی مارکیٹ میں جراثیم کش ادویات کی سپرے مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان کے مطابق ٹائون کے تمام یوسی چیئرمینز کو جراثیم کش ادویات کے ہمراہ عرق گلاب واٹر ٹینک اور سپرے کی ٹنکیاں مہیا کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹائو ن نعمان صدیقی، یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر راشد ہاشمی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹائو ن نعمان صدیقی نے کہا کہ سپرے مہم میں تمام یوسیز، رہائشی علاقوں سمیت مساجدو امام بارگاہوں،سکولز،کالجز، بازاروں اور شاپنگ سینٹرزکے اطراف بھی بھرپور سپرے کیا جائے تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول مہیا کیا جاسکے۔