ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا متحدہ آرگنائزنگ ایڈہاک کمیٹی کے سینئر رکن موسی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

نمازِ جنازہ و تدفین میں سینئر مرکزی رہنما کہف الوری اور رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری کی شرکت

جمعرات 12 جون 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا متحدہ آرگنائزنگ ایڈہاک کمیٹی کے سینئر رکن موسی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سمیت تمام کارکنان متحدہ آرگنائزنگ ایڈہاک کمیٹی کے سینئر رکن موسی کے والد کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کے لغرش و کوتاہیوں کو درگزر اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین، بعد ازاں متحدہ ارگنائزنگ ایڈھاک کمیٹی کے سینئر رکن موسی کے والد کی نمازِ جنازہ میں سینئر مرکزی رہنما کہف الوری اور رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری،متحدہ آرگنائزنگ ایڈہاک کمیٹی انچارج شکیل عباسی و اراکین ،ٹان اور یوسیز کے زمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔