Live Updates

عیدالاضحی کے موقع پر بھی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے والے بلدیاتی اداروں کا محاسبہ کیا جائے گا،رسول بخش شاہانی

صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کو اضافہ کردہ تنخواہیں،سالانہ انکریمنٹ پینشنری واجبات ادا نہ کرنے والے بلدیاتی ادارے اپنا قبلہ درست کرلیں

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی،صدر سید ذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ،قلندربخش شاہانی صدر لاڑکانہ ڈویڑن عبدالرئوف دستی اور صدر سکھر ڈویڑن عبدالمجید جسکانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین کو گزشتہ برس کی اضافہ شدہ تنخواہیں،پینشن سالانہ انکریمنٹ اور پینشنری واجبات ادا نہ کرنے والے بلدیاتی ادارے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا اور خرابی صورتحال کی زمہ داری لوکل گورنمنٹ اور اس بلدیاتی ادارے کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

انہوں نے مذید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بھی اکثر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی ہے جبکہ ابھی صرف دو ورکنگ ڈے رہ جانے کے باوجود تاحال کئی بلدیاتی اداروں نے تاحال تنخواہیں اور پینشن ادا نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے ان سب بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور یونینز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی شکایات متعلقہ ڈویڑن کے ریجنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو تحریری شکایت کرکے فیڈریشن کے ڈویڑن کو کاپی ارسال کریں۔ایسے بلدیاتی ادارے کی اوذیڈ ٹی کو معطل کرواکر انکے خلاف کاروائی کروائی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات