بلوچستان میں حالات خراب امن وامان کی وجہ سے ہرفردپریشان ہرعلاقہ ڈسٹرب کاروبار,نظام زندگی جام ہوگئی ہے،مولانا ہدایت الرحمان

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں حالات خراب امن وامان کی وجہ سے ہرفردپریشان ہرعلاقہ ڈسٹرب کاروبار,نظام زندگی جام ہوگئی ہے۔ہنہ اوڑک میں سماجی رہنمانجیب کاکڑکی شہادت کی مذمت کرتے ہیںسیکورٹی ادارے امن کے قیام میں ناکام ہوگئے ہیں پرامن علاقوں میں حالات خراب کیے جارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے میں عوام امن وامان کاروبارتجارت بارڈربندش سے پریشان وفاق ومقتدرقوتیں خاموش سیکورٹی ادارے ناکام ہوئے ہیں حقوق کے حصول امن خوشحالی اورترقی کیلئے عوام اورنوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں جماعت اسلامی کے قائدین عوام کامقدمہ پارلیمنٹ کے اندراورباہرلڑرہے ہیں حکمرانوں مقتدرقوتوں کوبلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے طاقت کے استعمال سے پرہیز,لاپتہ افرادکوبازیاب,بارڈربندش کاخاتمہ سی پیک سیندک ریکوڈک کے ثمرات عوام کودینے ہوں گے۔

(جاری ہے)

امن کی بحالی میں اخلاص ونیک نیتی سے کام لیاجائے۔جماعت اسلامی میں عوام نوجوانوں کی شمولیت خوش آئندہے۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدکہا کہ نوجوان وعوام حقوق کے حصول ظلم وجبرکے خلاف بے روزگاری بدعنوانی بارڈربندش لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے اسلام آبادکی طرف مارچ اورکوئٹہ ایک لاکھ افرادکے دھرنے کیلئے ہماراساتھ دیں صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروش آزادنوجوان منشیات میں مبتلاہوکرخاندان کے خاندان تباہ وبربادہورہے ہیں سٹریٹ کرائمزبڑھ گیے ہیں۔

نوجوانوں کومنشیات بے راہ روی سے رکھوانے کاکوئی منصوبہ ہے نہ ان کوروزگاردینے کاحکومت کچھ کررہی ہے ہرطرف مایوسی کرپشن کمیشن مفادات ناکامی ناانصافی کادوردورہ ہے عوام ونوجوان مایوسی سے نکلنے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیایے جماعت اسلامی کسی کوبھی بلوچستان کے وسائل معدنیات لوٹنے نہیں دیں گے لٹیروں نے معدنیات پرقبضہ اورہرچیزلوٹنے کاپروگرام بنایاہے اوراس مقصدکیلئے اسمبلی کے بے اختیار ممبران کواستعمال کررہے ہیں جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کے اندراورباہرزیادتیوں ناانصافیوں لوٹ ماراوربدعنوانی کمیشن خوری کے خلاف بھرپورآوازاٹھائی ہم آئندہ بھی ہرظلم وجبرکے خلاف بھرپورجدوجہدکریں گے ظلم غربت جبرناانصافی کی انتہاہوچکی ہیں عوام کوامن وترقی, نوجوانوں کوروزگاروتعلیم اورحقوق چاہیے جماعت اسلامی امن روزگارترقی وخوشحالی لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے حق دومہم چلارہی ہے عوام۔

ونوجوان ہمارے ساتھ ہوں گے۔