bکوئٹہ پولیس کے 2 ایس ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے

جمعرات 12 جون 2025 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) کوئٹہ پولیس کے 2 ایس ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ شہزادہ عمر عباس کو ایس ایس پی خضدار جبکہ ان کے پیشرو جاوید احمد کو زونل کمانڈر بی سی زون گوادر تعینات کیا۔