Live Updates

پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے حجم کا6250 ارب کا بجٹ 16جون کو پیش کیا جائیگا

کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائیگا،ترقیاتی بجٹ میں1100ارب روپے رکھے جانے کی تجویز

جمعرات 12 جون 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2025-26کیلئے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے حجم کا6250 ارب روپے کا بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق وفاق کی تقلید کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل میںسے پنجاب کو 40کھرب 76 ارب 80 لاکھ روپے ملنے کا تخمینہ ہے ۔ آمدنی کا مجموعی تخمینہ 1050 ارب روپے ہے جس میں صوبائی محاصل سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 510ارب اور صوبائی غیر محاصل آمدنی کا تخمینہ 540 ارب روپے لگایا گیا ہے۔جبکہ باقی آمدنی براہ راست منتقلی،کیپٹل ریسیٹس سمیٹ دیگر مدوں سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لئی1100 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات