Live Updates

اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران ہمارے فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے، امریکی انتباہ

جمعہ 13 جون 2025 09:30

اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران   ہمارے فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے، ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نےا پنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یکطرفہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اس کے خیال میں اپنے دفاع کے لئے ایران پر حملہ ضروری تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے قریبی اتحادی ملک اسرائیل پر تنقید کئے بغیر کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ حملہ ان کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے اپنی افواج کے تحفظ اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا لئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات