Live Updates

علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم

جمعہ 13 جون 2025 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیرا وکے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی جمعہ کو سماعت کی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات