پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 29 بار ایسوسی ایشنز کو 11 کروڑ 75 لاکھ کی گرانٹ جاری

صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی زیر نگرانی حکومتی گرانٹس کے چیک دئیے گئے

جمعہ 13 جون 2025 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 29 بار ایسوسی ایشنز کو 11 کروڑ 75 لاکھ کی گرانٹ جاری کر دی گئیں۔صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے کی زیر نگرانی حکومتی گرانٹس کے چیک دئیے گئے۔صوبائی وزیر قانون کی دعوت پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار، اٹک ، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، بھکر، میانوالی، جھنگ، کوٹ ادوو، جنڈ، چوہاسیدان شاہ، شجاع آباد، خان پور، لیاقت پور، صادق آباد، کبیر والہ، بورے والہ، دنیا پور، تونسہ، کروڑ لعل عیسن علی پور، جتوئی، احمد پور سیال، دریا خان، کلورکورٹ، منکیرہ، ظفر وال، دیپالپور، عارف والہ اور عیسی خیل بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی لاہور آمد ہوئی ۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بار کے صدر احسن حمید کو تین کروڑ ،اٹک بار کے جنرل سیکرٹری کو 50 لاکھ ،سیالکوٹ بار کے صدر عرفان اللہ وڑائچ کو 50لاکھ ،مظفر گڑھ بار کے صدر عبد القیوم دستی کو50 لاکھ ،بھکر بار کے صدر ملک محمد مجتبیٰ کو 50 لاکھ ،میانوالی بار کے صدر شعیب خان نیازی کو50 لاکھ ،جھنگ بار کے صدر فرید نواز کو 50 لاکھ ،کوٹ اددو بار کے صدر محمد یونس کو 50 لاکھ ،جنڈ بار کی صدر مس نگہت کو 25 لاکھ ،چوہا سیدان شاہ بار کے صدر راجہ محمد سبطین کو 25 لاکھ ،شجاع آباد بار کے صدر عدیل خان کو 25 لاکھ ،خان پور بار کے صدر را عبد الرئوف کو 25 لاکھ ،لیا قت پور بار کے جنرل سیکرٹری جام خالد کو 25 لاکھ ،صادق آباد بار کے صدر عمران منور کو 25 لاکھ ،کبیر والہ بار کے صدر مہر قدیر احمد کو 25 لاکھ ،بورے والہ بار کے صدر وقاض چھینہ کو 25 لاکھ ،دنیا پور بار کے صدر غلام مجتبیٰ گجر کو 25 لاکھ ،تونسہ بار کے صدر محمد فہیم ظفر کو 25 لاکھ ،کروڑ لعل عیسن بار کے جنرل سیکرٹری مصباح السلام کو 25 لاکھ ،علی بار کے صدر محمد اسماعیل کو 25 لاکھ ،جتوئی بار کے صدر غلام مجتبیٰ لغاری کو 25 لاکھ ،احمد پور سیال بار کے صدر مہر شہزاد کو 25 لاکھ ،دریا خان کے صدر ملک جاوید رضا کو 25 لاکھ ،کلور کوٹ بار کے صدر رانا فاروق کو 25 لاکھ ،منکیرہ بار کے صدر امیر حسن خاں کو 25 لاکھ ،ظفر وال بار کے صدر پیر سید مسرور حیدر کو 25 لاکھ ،دیپالپور بار کے صدر سید اسرار غنی کو 25 لاکھ ،عارف والہ بار کے صدر شکیل عالم اعوان کو 25 لاکھ جبکہ عیسی خیل بار کے صدر ظفر اقبال ملک کو 25 لاکھ گرانٹ کا چیک دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر بار کو گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے،ڈویژن، ضلع کے علاوہ پہلی بار تحصیل بارز کو گرانٹس دی جارہی ہیں،فی میل بار روم کی تعمیر کا جلد آغاز کر رہے ہیں،بار ایسوسی ایشنز گرانٹ سے بار کے مسائل کو حل کریں،ینگ وکلا کے لیے انٹرن شب پروگرام کا آغاز جلد کر رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب وکلا ء کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے لیے متحرک ہیں۔