
پتوکی عید الضحی کے موقع پر پتوکی شہر بھر میں پلاسٹک بیگز کی تقسیم نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں
پتوکی میں عید الضحی کی چاند رات کو انتظامیہ نے چند لوگوں کو پلاسٹک بیگ دیکر فوٹو سیشن کیا مگر پلاسٹک بیگز تقسیم نہ کئے
جمعہ 13 جون 2025 11:24
(جاری ہے)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عید الضحی کے موقع پر احسن اقدام اٹھایا گیا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے پلاسٹک بیگ کی تقسیم کی جائے مگر پتوکی میں عید الضحی کی چاند رات کو انتظامیہ نے چند لوگوں کو پلاسٹک بیگ دیکر فوٹو سیشن کیا مگر شہر بھر میں کہیں بھی پلاسٹک بیگز کی تقسیم نہ ہوئی اور جگہ جگہ بنائے گئے پوائنٹ خالی نظر آئے لالہ پاک کالونی ،پتوکی کہنہ روڈ، شاد مان کالونی، میگہ روڈ، پرانی منڈی ، ہلہ روڈ، اور گردونواح میں بھی پلاسٹ بیگز تقسیم نہ ہونے سے شہریوں نے کھلے عام آلائشیں سڑکوں، گلی محلوں میں پھینکی جبکہ انتظامیہ بھی کھلے عام پڑی آلائشیں اٹھاتی رہی مگر کئی مقامات پر آلائشیں پڑی رہی اور انتظامیہ کوآلائشوں کی بطو ر ثبوت فوٹو ویڈیو بھی بھیجیں گئیں مگر کسی نے نہ اٹھائیں دوسرے دن آلائشیں وہیں نظر آئیں شہری نوید بھٹی نے 1139ہیلپ لائن پر کال کی تو انتظامیہ نے آلائشیں اٹھائیں ڈی سی قصور نے بھی پتوکی شہر کا دورہ کیا مگر انتظامیہ نے فوٹو سیشن کرواکر سب اچھا کی رپورٹ کروادی شہریوں نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ سمیت دیگر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی شہر میں عید کے دنوں پلاسٹک بیگز کی تقسیم نہ کرنے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے سی پتوکی سعد بن خالد ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور مینجر پتوکی ،مانیٹرینگ سیل ایل ڈبلیو ایم سی پتوکی انچارج اور انکے عملے کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور انکے اثاثہ جات کی انکوائری کی جائے اور انکو سخت سزا دی جائے ۔
مزید قومی خبریں
-
محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع آبائی قبرستان میں سپرد خاک
-
ملک میں ڈبے کے دودھ کی حقیقی ضرورت صرف 2 ہزار بچوں کو! لیکن سالانہ اربوں خرچ کیے جاتے ہیں،ماہرین کا انکشاف
-
راولپنڈی ،پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے کپڑے برآمد کرلیے
-
تمام معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں، نائب وزیراعظم
-
بنوں‘ سینٹرل جیل کے قیدی کی میٹرک میں تیسری پوزیشن
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
ْٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری میں مدد ملے گی‘ بلال اظہر کیانی
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
تیل کی تلاش کے لئے پاکستانی کمپنی سائنرجی کو اور امریکی کمپنی وائٹل کے درمیان معاہدہ
-
پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.