Live Updates

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لئے 2100 ٹن امدادی سامان روانہ

آٹا، بچوں اور خواتین کے لیے ضروری اشیا، خوراک کے پیکٹ اور دیگر فوری انسانی ضروریات کی اشیا شامل

جمعہ 13 جون 2025 12:48

متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لئے 2100 ٹن امدادی سامان روانہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)متحدہ عرب امارات نے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی امداد کے لیے جاری الفارس الشہم 3 مہم کے تحت غزہ کے لیے 2100 ٹن انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سامان روانہ کیا ہے، جو حالیہ دنوں میں پہنچنے والا ایک بڑا امدادی قافلہ ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امدادی جہاز اشدود بندرگاہ پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جہاں سے اس کا سامان 123 ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امدادی سامان میں آٹا، بچوں اور خواتین کے لیے ضروری اشیا، خوراک کے پیکٹ اور دیگر فوری انسانی ضروریات کی اشیا شامل ہیں، جن کا مقصد غزہ کے شہریوں کی زندگی میں درپیش سنگین مشکلات کو کم کرنا ہے۔یہ امداد ایسے وقت میں پہنچائی جا رہی ہے جب جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں واقع غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن کے مرکز پر خوراک لینے کے لیے ہزاروں فلسطینی جمع ہوئے۔ مناظر میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ شہری کس قدر بے سروسامانی میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں، گویا انسانی ریلا کسی امید کے سہارے امڈ آیا ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات