قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران وقفہ سوالات سمیت ایوان کی دیگر معمول کی کارروائی معطل رہے گی

جمعہ 13 جون 2025 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران وقفہ سوالات سمیت ایوان کی دیگر معمول کی کارروائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک پیش کی کہ بجٹ سیشن کے دوران توجہ مبذول نوٹسز اور نکتہ ہائے اعتراضات کے علاوہ وقفہ سوالات اور دیگر کارروائی معطل کی جائے ۔ قومی اسمبلی نے تحریک کی منظوری دیدی۔