سعودی عرب،قدیم سکے فروخت کرنے کی کوشش کرنے والا مقامی شہری گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 14:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔