لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کے لائسنس معطلی کےخلاف سماعت،عدالت کی فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 13 جون 2025 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس حسن نواز مخدوم نے ڈاکٹر غلام اصغر سمیت دیگر ڈاکٹروں کی درخواست پر سماعت کی۔ جمعے کو دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے ان کے موکلوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں ،منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے فریقین کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔