اٹک، محنت، دیانتداری، لگن اور غیر جانبداری جیسی صفات ایک صحافی کو ممتاز کرتی ہیں، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ

جمعہ 13 جون 2025 16:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینئر قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ محنت، دیانتداری، لگن اور غیر جانبداری جیسی صفات سے نثار علی خان ضلع اٹک کے قد آور صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اے پی پی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نثار علی خان نے اپنی محنت، کوشش، لگن، ایمانداری اور صحافت میں مہارت سے اپنا مقام حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقام کی بدولت انہیں ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے محکمہ پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جو بہت بڑا اعزاز ہے۔ اس شاندار پذیرائی پر اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ حضرو کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اٹھ کر چھچھ اور پھر ضلع اٹک کی صحافت میں بڑا نام پیدا کرنے کے پیچھے نثار علی خان کی جہد مسلسل، بے باکی، عوام کی بات اور بے لوث خدمت کا جذبہ کار فرما ہے۔\378